بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 23 اپریل سے شروع ہوگا

17 اپریل 2018

بارسلونا (اے پی پی) بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 23 اپریل سے شروع ہوگا۔ عالمی نمبر ایک ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال ٹائٹل کا دفاع کریں گے، انہیں ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کی حیثیت حاصل ہوگی۔ 29 اپریل تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں بلغاریہ کے گریگور دمتروف، آسٹریا کے ڈومنک تھیم، جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن، بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن، سپین کے پیبلو بسٹا، ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین اور سپین کے رابرٹ بوٹسٹا سمیت کئی اہم کھلاڑی حصہ لیں گے۔