ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن لیگ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

17 اپریل 2018

ملتان (سپورٹس رپورٹر) ڈی سی اے ملتان کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اعجازاقبال کے مطابق ڈسٹرکٹ ملتان کے اکثریتی کلبوں کے آرگنائزر کے اصرار پر اور کلبوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن ویب سائٹ اور ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ 18اپریل کر دی گئی ہے۔ کلبوں کی جانب سے کھلاڑیوں کے تمام تر کوائف حافظ عبدالمالک قریشی کو فارم جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فضل محمود ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کو گریڈ1 ٹورنامنٹ میں شامل کیا جائے گا جبکہ دیگر کلبوں جن کی فائل سکروٹنی کے لئے پی سی بی کے پاس ہیں ان کلبوں کا ریکارڈ آن لائن کرکے انہیں گریڈ ٹو میں شامل کیا جائے گا۔ جس کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان 19اپریل کو ہونے والے عبوری کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔