عمر اکمل کا شریک حیات کی سالگرہ پر پیار بھرا ٹویٹر پیغام

17 اپریل 2018

لاہور(آئی این پی)کرکٹر عم اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی شریک حیات کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت شاعری پر مشتمل نیک تمناوں سے بھرا پیغام جاری کیا ہے جس میں عمر نے نور (بیوی)کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "محبت کے دلکش رنگ جو آپ کی وجہ سے زندگی میں داخل ہوئے ہیں انہیں کبھی زوال نہیں آ سکتا"۔عمر نے مزید کہا کہ "میرے دن روشن اور زندگی خوشیوں سے بھر گء ہے اور اس سب کی وجہ صرف تم ہو، سالگرہ بہت بہت مبارک"۔شاندار پیغام کے ساتھ عمر نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دونوں میاں بیوی خوبصورت پوز دیئے بیٹھے ہیں۔