مسچا زویرو اور ڈینل میڈوف نے مونٹی کارلو ماسٹرز کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا

17 اپریل 2018

مونٹی کارلو (اے پی پی) مسچا زویرو اور ڈینل میڈوف نے مونٹی کارلو ماسٹرز کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مونٹی کارلو میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں جرمنی کے مسچا زویرو نے کینیڈا کے فیلکس اوگر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 ، 6-7 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں روس کے ڈینل میڈوف نے ہنگری کے مارٹن کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 6-2 اور 7-5 سے ہرایا۔