سعودی عرب:کھجور میلہ جاری گھڑسواری اونٹوں کی دوڑ ، ہنر مندوں کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش

17 اپریل 2018

ریاض (اے پی پی) سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے کی جانب سے کھجور میلہ 4 شعبان تک جاری رہے گا۔ گھڑ سواری ،اونٹوں کی دوڑ،ہنر مندوں کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کی گئی ،سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ سیاحت و قومی ورثہ کی جانب سے الجوف میں منعقدہ کھجور میلہ میلہ 5 ویں بار سجایا گیا ہے ۔ الجوف میں محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جھز الشمری نے یہ بات کہی۔