بھارت: شوہر نے سوشل میڈیا میں کھوئی رہنے والی بیوی کو تنگ آکر مار ڈالا

17 اپریل 2018

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے متصل ہریانہ کے علاقے گڑگائوں ’’گوروگریم‘‘ میں شوہر نے سوشل میڈیا کی عادی اپنی بیوی کو تنگ آکر قتل کر دیا۔ ہری اوم نامی 35سالہ تاجر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو سمارٹ فون کیا لے کر دیا ایک مصیبت اور پریشانی گھر لے آیا بیوی ہر وقت واٹس ایپ‘ ٹویٹر اور فیس بک میں کھوئی رہنے لگی بچوں گھر اور مجھے نظرانداز کرنا شروع کر دیا، کئی مرتبہ اسے سمجھایا مگر اسکی سمجھ میں نہ آیا۔