سعودی عرب ایرانی تیل کی کمی باآسانی پوری کرسکتا ہے:امریکی مشیر

17 اپریل 2018

قاہرہ(آئی این پی)امریکی مشیر رچرڈ گولڈ برگ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایرانی تیل کی کمی سعودی عرب باآسانی پوری کرسکتا ہے،پومیو کو وزیر خارجہ بنانے کا بنیادی مقصد ایرانی ایٹمی معاہدے میں ترمیم یا امریکہ کے اخراج کی صورت برآمد ہوگا۔ رچرڈ گولڈ برگ نے امریکہ اور اسکے مغربی اتحادیوں سے کہا کہ وہ ایران پر سے اٹھائی گئی پابندیاں بحال کردیں۔