طیارہ تحویل میں لیے جانے کے بعد امارات نے صومالیہ کی فوج تیار کرنے کا مشن ختم کر دیا
دبئی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ صومالیہ کی فوج بنانے کے سلسلے میں 2014 میں امارات کی تربیت کار فورسز کی جانب سے شروع کیا گیا مشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ روز مونحادیشو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صومالیہ کے سکیورٹی حکام کی جانب سے طیارے کوتحویل میں لینے کے پس منظر میں کیا گیا ۔