عوام سبز باغ دکھانے والے سیاستدانوں کو ووٹ نہ دیں : افتخار چوہدری

17 اپریل 2018

خانیوال (آئی این پی ) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ عوام آئندہ الیکشن میں ہوش کے ناخن لیں ،سبز باغ دکھانے والے سیاستدانوں کو ووٹ نہ دیں ، پنجاب میں ترقی کے حکومتی دعوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا نعرہ آئندہ الیکشن جیتنے کا سیاسی ڈھونگ ہے ،ریاست بہاولپور کی صورت میں جنوبی پنجاب کو نیاصوبہ بنانے کا تمام سسٹم موجود ہے ،عدلیہ بحالی تحریک کے نتیجے میں عوام،وکلا اور میڈیا نے ایک بھرپور جدوجہد کرکے پاکستان میں ہر قسم کے مارشل لا لگنے کی گنجائش ختم ہوچکی ہے،الیکشن بروقت ہوں گے ،آئینی طور پر کسی قسم کی تاخیرنہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش پر ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کے حوالے جے آئی ٹی بن چکی ہے جس کی رپورٹ سے واضح ہوجائیگا کہ اسکے پیچھے کون کارفرما ہے۔