اسرائیلی پابندیاں، غزہ کی نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور

17 اپریل 2018

غزہ (نیوز ایجنسیاں)غزہ کی نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔ فلسطین کے سرکاری ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی نصف آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں غربت کی شرح 53 فی صد جب کہ غرب اردن میں یہ شرح 13.9 فی صد ہے۔ متوسط فلسطینیوں کی تعداد 29.2 فی صد بتائی جاتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں غربت کی ایک بڑی وجہ اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی معاشی پابندیاں اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے نافذ کردہ انتقامی کارروائیاں ہیں۔غزہ اور غرب اردن میں اوسطا پانچ افراد کے کنبے کی آمدن 685 ڈالر ہے اور ایسے فلسطینیوں کی کل تعداد انتیس فی صد ہے۔ کریک ڈائون میں حماس رہنما سمیت تیئس پکڑے گئے۔