عالمی طاقتیں کسی بھی دہشتگرد ریاست کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھیں : اسرائیل

17 اپریل 2018

مقبوضہ بیت المقدس(اے پی پی)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ’دہشت گرد ریاست‘ کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھیں۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں دیا ہے جب مغربی طاقتوں نے شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے ردعمل کے طور پر شامی حکومت کی تین عسکری تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔ نیتن یاہو نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی ’دہشت گرد ریاست‘ کو بھی جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کا واضح اشارہ ایران کی جانب ہے۔ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ایرانی جنگجو شام میں بشار الاسد کی حامی افواج کو تعاون فراہم کر رہی ہیں ۔