شامی ائربیس پر9اپریل کوحملہ اسرائیل نے کیا تھا: امریکی اخبار کا دعویٰ
وا شنگٹن (نوا ئے وقت رپورٹ +آئی این پی) کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی ایئربیس پر9اپریل کوحملہ اسرائیل نے کیا تھا، اسرائیل نے شامی ایئربیس پرایرانی اہداف کونشانہ بنایا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق شامی ایئربیس پر9 اپریل کو حملہ اسرائیل نے کیا، اسرائیل نے شامی ایئربیس پر ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل شام میں ایرانی موجودگی تسلیم نہیں کریگا، شامی ایئربیس ایرانی فوجیوں کے زیر استعمال تھی۔ اسرائیلی فوجی ترجمان نے نیویارک ٹائمزکی رپورٹ پر ردعمل سے گریز کیا ہے ۔