ایران فرقہ واریت پھیلانے اور قبضے کے لئے کوشاں ہے: سعودی عرب
ریاض(آن لائن)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران ایک مافیا ہے جو خطے میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر عرب ملکوں پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ ایران عرب ممالک سے نکل جائے ۔شا م سعودی عرب شام کے تنازع کا سیاسی حل چاہتا ہے۔ اس کے لیے بہتر حل پہلے جنیوا اجلاس میں طے کردہ اصول مثالی حل ہے۔ظہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں قبضے ا ور توسیع پسندی کے لیے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔الجبیر نے کہا کہ عرب سربراہ کانفرنس میں حوثی دہشت گردوں کے سعودی عرب پر حملوں کی کھل کر مذمت کی گئی۔