آسٹریلیا میں گوشت خور ناسور کی وبا معمہ مر یضوں کی تعداد بڑھنے لگی
کینبرا (بی بی سی) آسٹریلیا میں ڈاکٹروں نے ریاست وِکٹوریا میں ایک وبائی گوشت خور ناسور کے سدِباب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تحقیق کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 'بورولی السر' کہلانے والے اس ناسور سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بیماری بالعموم افریقہ میں پائی جاتی ہے۔ مگر گزشتہ چار برس کے دوران وِکٹوریا میں اس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں چار سو فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ بیماری اب زیادہ شدید ہو گئی ہے اور نئے قصبوں تک پھیل گئی ہے۔ گوشت کو کھانے والے بیکٹریا سے پھیلنے والی اس بیماری کو ڈاکٹر اب تک روکنے میں ناکام ہیں۔