رئیس مما کا اہم افسروں‘ اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف

17 اپریل 2018

کراچی (وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو ریکارڈ کرائے گئے اعترافی بیان میں ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما نے سنسنی خیز انکشافات کردئیے۔ ٹارگٹ کلر رئیس عرف مما کو نبی بخش تھانے میں اسلحہ برآمدگی سے متعلق دائر مقدمے میں پیش کیا۔ ملزم رئیس مما نے اہم شخصیات کی پشت پناہی پر مخالف سیاسی جماعتوں کے متعدد کارکنان کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسراں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کا اعتراف کیا۔رئیس عرف مما نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بھتہ خوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا بھی اعتراف کیا۔