سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاروں کے86 ارب 8 کروڑ روپے ڈوب گئے
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 389.62 پوائنٹس کی کمی سے 45682.24 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 86 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ 43 ہزار 901 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 6 کروڑ 87 لاکھ 48 ہزار 164 روپے مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 5 کروڑ 25 لاکھ 38 ہزار 990 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 389.62 پوائنٹس کی کمی سے 45682.24 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 263.70 پوائنٹس کی مندی سے 22767.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 297.86 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 877.81 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 44.39 پوائنٹس کی کمی سے 17644.72 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 507.84 پوائنٹس کی مندی سے 21180.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس 287.09 پوائنٹس کی کمی سے 22647.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 106 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 250 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 14 کروڑ 48 لاکھ 46 ہزار 380 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 69 کروڑ 43 لاکھ 98 ہزار 723 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 94 کھرب 43 ارب 18 کروڑ 21 لاکھ 56 ہزار 637 روپے سے کم ہو کر 93 کھرب 58 ارب 9 کروڑ 59 لاکھ 12 ہزار 736 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 36 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2 کروڑ 74 لاکھ 7 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔