صارفین کیساتھ تاجروں کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائیگا: ڈپٹی کمشنر

17 اپریل 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) صارفین کیساتھ تاجروں کے حقوق کو بھی یقینی بنایا جائے گا، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے نام پر کسی کو بھی تاجروں کو ناجائز ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جعلسازی کو روکنے کیلئے خصوصی فیچر کی حامل امبوزڈ چالان بکس کی پرنٹنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، آئندہ سے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور عملے کیلئے مارکیٹوں کے دورہ کے دوران جاری کئے گئے خصوصی کارڈ پہننا لازمی ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طاہر فاروق اور چیئرمین پرائس کنٹرول میاں عثمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صارفین کو معیاری اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئے۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن کا اجراء کیا جارہا ہے جس کے تحت ان کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سمیر احمد سید نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا اور اس کے لئے پیشگی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...