ایپکا کی طرف سے آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

17 اپریل 2018

اہور(نیوز رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا)کی جانب سے آج حکومت کی مسلسل بے حسی کے خلاف ملک بھر بشمول آزاد و جموں کشمیر میں سرکاری ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ز آفسز کے باہر ڈویژنل و ضلعی صدور ایپکاکی قیادت میں جلوس نکالے جائیں گے اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔