تاندلیانوالہ: داماد کے تشدد سے سسر ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق

17 اپریل 2018

تاندلیانوالہ+ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) داماد کے تشدد سے سسر کو ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ دم توڑ گیا، ورثا نے قتل کا الزام عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چک نمبر400گ۔ ب میں متوفی رشید کی بیٹی ناراض ہوکر میکے والد کے پاس رہ رہی تھی رشید کا داماد اپنی بیوی کو منانے آیا۔ رشید کے نہ ماننے پر داماد باسط اور جعفر نے رشید پر تشدد شروع کر دیا جس کے نتیجے میں رشید کو ہارٹ اٹیک ہوگیا اور وہ دم توڑہوگیا۔ رشید کے ورثا نے کارروائی سے انکار کردیا۔