نیسلے نے پہلی سہ ماہی کی آمدن کے نتائج کا اعلان کر دیا

17 اپریل 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) نیسلے پاکستان نے مارچ 2018 ء میں ختم ہونے والی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیلز کی آمدنی 32.9 بلین روپے حاصل کی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت اسی مدت میں ہوئی آمدنی کے مقابلے میں 8.0 فیصد زائد ہے۔مذکورہ ترقی ساری مصنوعات کے پورٹ فولیو کی تعداد میں تقسیم کی توسیع اور برانڈز پر مسلسل سرمایہ کاری سمیت مؤثر جدت طرازی اور بحالی کے ذریعے حاصل کی گئی۔ان نتائج کا اعلان نیسلے پاکستان کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کے اجلا س میں کیا گیا۔ مذکورہ مدت میں خالص منافع میں کمی 17.3 فیصد آئی جو 3.4 بلین روپے رہا، اس کی وجہ زیادہ لاگتوںکے اخراجات اور روپے کی قدر میں کمی کا دبائو ہے۔