جنوبی کیرولینا کی جیل میں ہنگامہ‘ جھڑپیں‘ 7 قیدی ہلاک‘ 17 زخمی

17 اپریل 2018

واشنگٹن (اے ایف پی) جنوبی کیرولینا میں ہائی سکیورٹی والی جیل میں قیدیوں کے ہنگامے میں 7 قیدی ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔ امریکہ میں یہ کئی دہائیوں میں مہلک ترین واقعہ ہے۔ واقع گزشتہ شام جنوبی کیرولینا میں واقع بائی شاپ ولیج میں لی کوریکشنل انسٹیٹیوٹ میں پیش آیا جہاں قیدیوں کو ہائی سکیورٹی میں میڈیکل چیک اپ کیلئے لایا گیا تھا۔ ہنگامے کے دوران 7قیدی ہلاک جبکہ 17زخمی ہوگئے۔