ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
لاہور (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا گیارھواںماہانہ اجلاس ایڈیشنل سیکریڑی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل کی زیر صدارت 1۔برڈوڈ روڈ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیلڈ فورس اور سیکرٹریز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا ۔اجلاس میں میڈیسن سرویلنس سسٹم کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میںچیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب محمد منور حیات کے علاوہ پراونشل ڈرگ کنٹرول یونٹ، پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ، چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب آفس کے افسران کے علاوہ تمام اضلاع کے سیکرٹریز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے شرکت کی۔جلاس میںایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمدسہیل نے موجود افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہDQCB نے 443کیسز کا فیصلہ کیا،جن میں 241کیسز کو پراسیکوشن کے لیے پیش کیاگیا، 12کیسزمیں ایف۔آئی۔آر۔ درج کروائی گئی اور 157کیسزمیں وارننگ دی گئی۔پر لائسنسنگ اتھارٹی سی ڈی سی پنجاب محمد منور حیات نے بتایا کہ سنٹر لائزڈ درگ سیل لائسنسنگ کے تحت 25287درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 20854کے قریب لائسنس پرنٹ ہو چکے ہیں جبکہ سنٹر لائیذڈ باربر اینڈ بیوٹی سیلون لائسنسنگ سسٹم کے زیرِ تحت 35464 سنڑز رجسٹر کیے جا چکے ہیںجن میں 29099حجام اور 4225 بیوٹی سنٹرز شامل ہیں۔