ہنڈا صارفین کو بہترین کوالٹی پروڈکٹس فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے: ترجمان

17 اپریل 2018

لاہور (پ ر) 50 ہزاریونٹس سے زائد کی فروخت کا اعزاز حاصل کرنے میں سب سے اہم کردار برانڈ کے تمام ماڈلز کی کوالٹی نے ادا کیا ہے جس پر ہم نے کبھی سمجھوتہ نہیںکی۔ ہنڈا ہمیشہ سے اپنے قابل قدر کسٹمرز کو بہترین کوالٹی پروڈکٹس فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ یہ ہدف حاصل کرنے میں CKD اور CBU دونوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہنڈا سٹی، ہنڈا سوک، ہنڈا بی آر وی کی بے مثال کامیابی کے علاوہ ایکارڈ، سی آر وی اور ایچ آر وی بھی نمایاں تعداد میں فروخت ہوئی۔ پاکستانی کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ ہنڈا سٹی اور ہنڈا سوک اپنے لاہور پلانٹ میں تیار کرتی ہے جس میں زیادہ تر اسمبلنگ پارٹی مقامی سپلائرز فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ حال ہی میں بی آر وی بھی مینوفیکچرنگ لائن میں شامل ہوئی ہے جس کی بدولت ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کو مقامی طور پر ملک کی پہلی مڈسائز ایس یو وی تیار کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ہنڈا اٹلس کارز(پاکستان) لمیٹڈ کو اس بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کئی شرکاء کار کی معاونت حاصل رہی، خاص طور پر کسٹمرز، حکومت، میڈیا، ہنڈا ڈیلرز، سپلائرز، پارٹنرز اور تمام ہنڈا ایسوسی ایٹس کے تعاون کے بغیر اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنا ممکن نہ تھا۔