سالانہ بین الاقوامی حلال کانفرنس و نمائش پروگرام آج سے شروع ہو گا
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کی طرف سے حلال انڈسٹری کی ترویج اور پاکستانی حلال مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوںمیںمتعا رف کروانے کے لئے منعقد کیا جانے والا سالانہ بین الاقوامی پروگرام" حلال کانفرنس و نمائش آج سے مقامی ہوٹل لاہور میں شروع ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک سے 20سے زائد حلال انڈسٹری کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس و نمائش میں مقامی کمپنیوں کے بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ درجنوں معاہدے متوقع ہیں جس سے پاکستان حلال انڈسٹری کو عروج ملے گا۔ کانفرنس اور نمائش میں جنوبی ایشیاء قازکستان ، چین ، روس، ملائیشیاء ، ایران ، ترکی، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے وفود بھی شرکت کررہے ہیں۔کانفرنس کی مزید تفصیلات halalconference.org پر دستیاب ہیں۔