ایل ڈی اے میں افسروں کے تقرر و تبادلے

17 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار+ سپیشل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے دو افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تقرری کے منتظر اقبال فرید کو ڈائریکٹر ریکوری تعینات کر دیا ہے اور عاصم سلیم سے اس عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے ۔ اقبال فرید کو ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کے عہدے کا اضافی چار ج بھی دے دیا گیا ہے اور علی نصرت سے یہ چارج واپس لے لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن علی نصرت کو جن کے پاس ڈائریکٹر انسپکشن اینڈ ایویلیوایشن کا چارج بھی ہے ‘ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ون کے فرائض بھی انجام دینے کی ہدایت کی ہے ۔وہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کے فرائض بھی انجام دیں گے ۔ حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد اخر زمان ڈی جی ایل ڈی اے کی ایک ماہ کی چھٹی منظور کرکے ان کو او ایس ڈی لگا دیا گیا جبکہ شکیل احمد ڈی جی پی ایچ اے لاہور کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔