5 ایڈیشنل سیشن ججز کا تبادلہ عمران شفیع ایڈیشنل رجسٹرار مانیٹرنگ ہائیکورٹ تعینا ت

17 اپریل 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے پانچ ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار مانیٹرنگ کلیم احمد خان کا تبادلہ لاہور سے روجھان، ایڈیشنل سیشن جج محمد عاشق کا روجھان سے ملتان، ایڈیشنل سیشن جج جہانزیب چٹھہ کا او ایس ڈی لاہور سے گوجرانوالہ، ایڈیشنل سیشن جج مشتاق احمد تارڑ کا خوشاب سے لاہور ہائیکورٹ اور ایڈیشنل سیشن جج لاہور رانا عمران شفیع کو ایڈیشنل رجسٹرار مانیٹرنگ لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔