شامی حکومت کیخلاف امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا آپریشن غیرقانونی، ناقابل قبول ہے: روس

17 اپریل 2018

ماسکو(اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ اسد انتظامیہ کے خلاف آپریشن "غیر قانونی" اور" ناقابل قبول" ہے۔روس کے خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں منعقدہ 26 ویں دفاعی و خارجہ پالیسی اجلاس سے خطاب میں لاروف نے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے شام میں اسد انتظامیہ کے خلاف حملے کی وجہ "مضحکہ خیز" ہے۔ شام میں اسد انتظامیہ کے خلاف آپریشن "غیر قانونی" اور" ناقابل قبول" ہے۔ امریکہ کی طرف سے اسد انتظامیہ کے کیمیائی اسلحے کی ممانعت کی تنظیم کے ماہرین کو شام میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا دعوی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا۔ روس نے امریکہ اور فرانس کو کیمیائی اسلحے کے ماہرین کو دْوما بھیجنے کی تجویز پیش کی تھی جسے رد کر دیا گیا تھا۔لاروف نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فرانس کے صدر ایمانوئل ماکرون کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں انہیں فرانسیسی ماہرین کو شام بھیجنے کی تجویز پیش کی تھی اور دونوں رہنماوں نے اس دورے کو یقینی بنانے کے لئے دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے باہم رابطے میں رہنے کے موضوع پر اتفاق رائے کا بھی اظہار کیا تھا۔