کوئی ملک اپنا سفارتخانہ القدس منتقل نہ اسے اسرائیلی داارالحکومت تسلیم کرے: عرب سر براہ کانفرنس
ریاض(اے پی پی) سعودی عرب میں منعقدہ القدس سربراہ کانفرنس نے عربوں کو دہشتگردی کے خلاف حصار قائم کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے بھرپور تعاون کے عزم کا اعلان کردیا۔ سعودی اخبار کے مطابق عرب قائدین نے مشترکہ طور پر جاری اعلامیہ میں اس عزم کا اظہار کیا کہ عرب ممالک کو درپیش خطرات اور ان کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے والے حالات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ عرب جدوجہد کو مضبوط کیا جائے گا۔ عرب قائدین نے مسئلہ فلسطین کے لئے درکار مدد پیش کرنے کا عہد کیا۔ عرب سربراہوں نے پڑوسی ممالک سے کہا کہ وہ عرب ممالک کی خودمختاری کا پاس کریں۔ عرب قائدین نے اس امر پر زو ردیا کہ مشرق وسطیٰ میں جامع اور مبنی برانصاف امن عرب امن فارمولے کی بنیاد پر ہی قائم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے عربوںکی قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے مطلوب حکمت عملی کی حمایت کا بھی اظہار بھی کیا۔ عرب قائدین نے اقتصادی ترقی کیلئے مشترکہ عرب جدوجہد کا طریقہ کار جلد از جلد متعین کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ عرب قائدین نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ کوئی بھی اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کرے اور نہ ہی القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 29ویں عرب سربراہ کانفرنس کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 30ویں عرب سربراہ کانفرنس کی میزبانی تیونس کرے گا۔
اپنے بیٹے کی ہم عمر نظر آنیوالی برطانوی خاتون
لندن (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کی پشپا دیوی اور چین کی لیو یلن کے بعد اب ایک ...
نقیب اللہ قتل کیس:رائو انوار واقعہ کا ذمہ دار قرار
سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق ایس ایس پی ...
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
کوئی ملک اپنا سفارتخانہ القدس منتقل نہ اسے اسرائیلی داارالحکومت تسلیم ...
ریاض(اے پی پی) سعودی عرب میں منعقدہ القدس سربراہ کانفرنس نے عربوں کو دہشتگردی ...
اسرائیلی وزیراعظم کو ممبئی سے براہ راست تل ابیب کیلئے پروازوں کی امید‘ ...
تل ابیب (اے ایف پی) سعودی فضائی حدود سے گزر کر تل ابیب پہنچنے والی پہلی بھارتی ...
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کاروائیاں ، القدس میں نہتے فلسطینیوں پر شیلنگ ...
استنبول/ مقبوضہ بیت المقدس (اے این این+ اے این پی+ نوائے وقت رپورٹ) غزہ میں ...