چین میں مسلح افواج کیلئے نظرثانی شدہ قواعدو ضوابط جاری

17 اپریل 2018

بیجنگ (آئی این پی) چین نے پیپلز لیبریشن آرمی (پی ایل اے)کے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں بنیادی قوانین کے نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط جاری کر دئیے ہیں جن میں مسلح افواج کو مضبوط بنانے کیلئے صدر شی جنگ پھنگ کے نظریات اپنانے پر زور دیا گیا ہے،ان قواعد میں فوجی نظم وضبط،تربیتی انتظامات،فوجی کا معیاری وزن موبائل فون اور انٹرنیٹ کا استمال اور شہداء کو سلامی پیش کرنے کے انداز شامل ہیں،صدر شی جن پھنگ جو مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں نے تین آرڈر پر دستخط کر دئیے ہیں جن میں فوجی داخلی آرڈر،ضابطہ اخلاق اور فوجی تنظیم شامل ہے،تین نظر ثانی شدہ ضابطے پیپلز آرمیٹ فورسز پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مکمل قیادت کو ظاہر کرتے ہیں،یہ ضابطے یکم مئی سے نافذالعمل ہوں گے،داخلی فوجی حکم نامے پر نظر ثانی کا مقصد مسلح افواج کی سیاسی وفاداری اور استحکام کو اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے قانون کے مطابق فروغ دینا ہے۔