نااہلی کیس، خواجہ آصف نے اضافی دستاویزات جمع کر ادیں
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیر خارجہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کے حوالے سے خواجہ آصف کی طرف سے اضافی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئیں ،یو اے ای کمپنی کا نمائندہ خواجہ آصف کی نوکری اور شرائط پر پاکستان کی عدالت میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کی طرف سے نااہلی کیس سے متعلق اضافی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئیں۔دستاویز کے مطابق خواجہ آصف کے ساتھ کنسلٹیشن معائدہ کے تحت انہیں فل ٹائم کمپنی میں موجودگی ضروری نہیں ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے کسی معاملہ پر تجاویز فون یا ان کے دورہ دبئی کے دوران لے لی جاتی ہیں۔خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے عدالت نے فریقین کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے آج تک کا وقت دیا تھا۔
مائوں کی سنائی داستانیں
مائیں جو کہانیاں ہمیں بچپن میں سنایا کرتی تھیں ان میں اکثر ایسے مقامات آتے ...
خواجہ آصف نےخود ووٹ کےتقدس کو پامال کیا,یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے خود ووٹ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ:خواجہ آصف نااہل قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3رکنی لارجر بینچ نے 10 اپریل کو اپنا محفوظ شدہ فیصلہ ...
نااہلی کیس، خواجہ آصف نے اضافی دستاویزات جمع کرادیں
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیر خارجہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کے حوالے سے ...
ناا ہلی کیس، خواجہ آصف نے اضافی دستاویزات جمع کرادیں
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیر خارجہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کے حوالے سے ...
اہلیت کیس‘ خواجہ آصف نے بیرون ملک ملازمت کے حوالے سے مزید دستاویزات ...
اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی اہلیت کے حوالے سے اسلام ...