بہاولپور: مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی‘ کارکن گتھم گتھا

17 اپریل 2018

بہاولپور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کاورکرز کنونشن بدنظمی کا شکارووٹ کو عز ت دو کے نعرے پر کارکنان طیش میں آ گئے۔ شدید ہلڑ بازی، وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن اور ایم پی اے عدنا ن فرید قاضی کو بھی کارکنوں نے نہ بخشا د ھکے بازی، ایم این اے مخدوم علی حسن گیلانی کے حامیوں کا ہلڑبازی میں سب سے زیادہ حصہ، وزیر اعلیٰ خرابی موسم کی وجہ سے کنونشن میں شرکت نہ کر سکے۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید خطا ب کر رہے تھے کہ ایم این اے سید علی حسن گیلانی کے دست راست یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر اکمل کھاکھی اور ان کے ساتھیوں نے ''ورکرز کو عزت دو''کے نعرے لگائے جس سے حال میں بھگدڑ مچ گئی اور کارکنان اپنی سیٹیں چھوڑ کر اسٹیج کے طر ف بڑھنے لگے اور کئی کارکن رکاوٹیںتوڑ کر اسٹیج پر چڑھ گئے جس سے ہا ل میں بد نظمی کے فضاء پید ا ہو گئی۔ کارکن گتھم گتھا ہو گئے وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن اور ایم پی اے قاضی عدنان فرید بیچ بچائو کرانے آئے تو کارکنوں نے انہیں بھی نہ چھوڑا اور دھکے دیئے اس طرح ہال کے اندر کارکن ٹولیوں کی شکل میں تقسیم ہو گئے اور بد نظمی کر تے رہے تھے کہ لاہور سے میاں شہباز شریف کا ویڈیو لنک خطا ب شروع ہو گیا اور پھر کارکنوں نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کر دیئے اور پھر خاموشی ہو گئی۔