ماتحت عدلیہ کے رولز سے متعلق درخواست کی سماعت

17 اپریل 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ماتحت عدلیہ کے رولز نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت عدالت نے تمام صوبائی ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےکیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 203کے تحت ماتحت عدلیہ کے رولز بنانا ہائی کورٹس کی ذمہ داری ہے رولز نہ بننے سے ریکارڈ ڈھونڈنے ، رکھنے کے حوالے سے سائیلین اور خود ماتحت عدلیہ کو شدید مشکلات درپیش ہیں عدالت صوبائی ہائی کورٹس سے وضاحت طلب کرے، بعدازاں عدالت نے تمام صوبائی ہائی کورٹس کے رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔