ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت مکمل‘ فیصلہ محفوظ

17 اپریل 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو (آج) منگل کو سنایا جائے گا۔ ضلع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، جھنگ اور بہاولپور کیلئے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت(آج) منگل کو ہو گی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بنچ 10 بجے ضلع ننکانہ صاحب کی نئی حلقہ بندیوں پر اٹھائے گئے اعتراضات کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ ضلع ننکانہ صاحب میں انتخابی حلقہ بندیوں پر 14 اعتراضات داخل کئے گئے ہیں۔ جھنگ میں نئی حلقہ بندیوں پر 18، شیخوپورہ 19 اور بہاولپور کیلئے 20 اعتراضات داخل کئے گئے ہیں۔