سکھ یاتری بیساکھی تقریبات میں شرکت کیلئے خصوصی ٹرینوں پر ننکا نہ پہنچ گئے
ننکانہ صاحب (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) بیساکھی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ ملک عبدالوحید نے ریلوے سٹیشن پر ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ یاتریوں کا استقبال کیا۔ تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے لائےگئے یاتریوں کو بسوں میں گردوارہ جنم استھان تک پہنچایا گیا اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے۔ بھارت سے آئے یاتریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات اور کاوشوں کو سراہا، ننکانہ صاحب آمد پر اظہار تشکر بھی کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے علاوہ دیگر ضلعی افسران اور سکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔ یاتری تین روز تک بابا گرو نانک جی کی جائے پیدائش پر قیام کریں گے۔ اسکے علاوہ گردوارہ سچاسودا فاروق آباد کی زیارت بھی کروائی جائیگی جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائیگی۔ بھارت سے آنے والے یاتریوں میں سے اکثر نے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ملک عبدالوحید سے سٹیشن پر ہی ملاقات کی‘ نم آنکھوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا‘ اور کہا کہ پاکستان آ کر محسوس ہونے والی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ تین روز قیام کے بعد یاتریوں کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائیگا۔اس موقع پر بھارتی سکھ یاتریوں کے پارٹی لیڈر سردار گورومیت سنگھ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام امن اور شانتی کے خواہشمند ہیں اور انکی اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے پاک بھارت حکومتیں باہمی اختلافات مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر فی الفور حل کریں تاکہ دونوں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملنے والا پیار ناقابل فراموش ہے، ہمیں یہاں آکر اجنبیت کا بالکل کوئی احساس نہیں ہوا۔ انہوں نے گوردواروں کی دیکھ بھال، قیام و طعام اور سکیورٹی کے فول پروف انتظام پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس: چیف جسٹس نے ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ...
عمران خواتین کے کٹہرے میں
کچھ خبریں پورا کالم ہوتی ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے بقول چیئرمین ...
سکھ یاتری بیساکھی تقریبات میں شرکت کیلئے خصوصی ٹرینوں پر ننکانہ پہنچ ...
ننکانہ صاحب (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) بیساکھی تقریبات ...
سکھ یاتری بیساکھی تقریبات میں شرکت کیلئے خصوصی ٹرینو ں پر ننکانہ پہنچ ...
ننکانہ صاحب (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) بیساکھی تقریبات ...
سکھ یا تری بیساکھی تقریبات میں شرکت کیلئے خصوصی ٹرینوں پر ننکانہ پہنچ ...
ننکانہ صاحب ، شیخوپورہ (نامہ نگاران) بیساکھی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ ...