افتخار چوہدری گاڑی اور سیکیورٹی، کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی اور سیکیورٹی اہلکار فراہمی کے معاملہ میں وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی.کیس کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ انور خان کاسی اور جسٹس عامر فاروق نے کی.سنگل بنچ نے سابق چیف جسٹس کو گاڑی واپس کرنے کا حکم دیا تھا.ریاض حنیف راہی نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی.کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔