کالا باغ ڈیم کی عدم تعمیر کیخلاف درخواست خارج کر دی گئی

17 اپریل 2018

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی عدم تعمیر کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے دو عہدے رکھنے کیخلاف درخواست بھی غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔چیف جسٹس میاںثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کالاباغ ڈیم کی تعمیراورسابق صدرپرویزمشرف کے دوعہدے رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کالا باغ ڈیم تعمیر نہ کرنے کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی، مولوی اقبال حیدر نے کالا باغ ڈیم تعمیر کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف دو عہدے رکھنے سے متعلق درخواست بھی غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔ وکیل شاہد اقبال نے پرویزمشرف کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔