سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے 4 ڈپٹی سیکرٹریوں کا تبادلہ

17 اپریل 2018

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے پیر کو سیکرٹریٹ گروپ گریڈانیس کے چار ڈپٹی سیکرٹریوں کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سخی محمد کو بین الصوبائی رابطہ ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری لگادیاہے،اسی طرح سے ڈپٹی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی احسان الحق کو موسمیاتی تبدیلی ڈویژن، ڈپٹی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن جاوید اقبال کی خدمات تین سال کی ڈیپوٹیشن مدت کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے کر دی گئی ہیں اور ڈپٹی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن محمد عرفان خان جدون کو سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری لگادیا گیا ہے۔ دریں اثناء وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے تین افسروں کو اضافی چار ج اور او ایس ڈی بنانے کے احکامات کئے ہیں ،گریڈ بائیس کے سیکرٹری مواصلات فرقان بہادر کو سیکرٹری کیڈ اظہر علی چوہدری کی عدم موجودگی میں 2 مئی سے 18مئی تک کے سیکرٹری انچار ج کا اضافی چارج دے دیا ہے،گریڈ بیس کے تقرری کے منتظر اعزاز الرحمان کو او ایس ڈی بنادیا ہے اور گریڈ اکیس کے ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی جمیل احمد کو سیکرٹری فضل عباس میکن کی عدم موجودگی میں 17اپریل سے 20 اپریل تک سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اضافی چارج دے دیاگیاہے۔