’’ووٹ کو عزت دو‘‘ قومی سیمینار آج نیشنل لائبریری میں ہو گا

17 اپریل 2018

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) نیشنل لائبریری آڈیٹوریم میں آج سہ پہر 3 بجے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے موضوع پر قومی سیمینار ہو گا۔ یہ سیمینار مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف ‘ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کے زیراہتمام منعقد ہو رہا ہے۔ سیمینار میں بیلٹ پیپر کے تقدس‘ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر اظہار خیال کیا جائے گا۔