صائمہ شہزاد نے کلکٹر اپیل کسٹم لاہور کے منصب کا چا رج سنبھال لیا

17 اپریل 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے گریڈ 21 کے افسر احمد سعید صدیقی جو اس وقت ممبر ٹربیونل کراچی تعینات ہیں مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے۔ گریڈ 20 کی افسر صائمہ شہزاد نے کلیکٹر اپیل کسٹمز لاہور کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 20 کے افسر خالد حسین جمال نے کلیکٹر ایم سی سی حیدر آباد کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔ لاہور میں تعینات 5 افسروں کو کارکردگی الاؤنس دینے کی منظوری دیدی گئی۔ ان میں ابوبکر صدیق میلہ‘ ارسلان شبیر‘ احمد نور‘ محمد شہزاد‘ ارم شہزاد شامل ہیں۔