پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ میں شہریار آفریدی کو بھی شامل کر لیا گیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا پارلیمانی بورڈ میں ایک رکن کا اضافہ کردیا گیا۔ ایم این اے شہریار آفریدی کو بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔