فاروق ستار کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

17 اپریل 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے معاملہ میں فاروق ستار عدالت میں پیش نہیں ہوئے.توہین عدالت درخواست پر مزید سماعت آج ہو گی. ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کی جانب سے درخواست بیرسٹر فروغ نسیم نے دائر کررکھی ہے.درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی درخواست میں ذکر کیا گیا ہے کہ فاروق ستار کو اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا تھا،فاروق ستار نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر بدلنے کی درخواست دی،فاروق ستار عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں.عدالت نے فاروق ستار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا لیکن فاروق ستار پیش نہیں ہوئے.فاروق ستار کی عدم موجودگی کی بنا پر سماعت آج تک ملتوی کردی گئی۔