وفاق کا تین ڈی آئی جیز ،ایک ایس پی کو فوری ریلیو کرنے کےلئے پنجاب کو دوبارہ خط
لاہور( این این آئی)وفاق نے تین ڈی آئی جیز اور ایک ایس پی کو فوری ریلیو کرنے کےلئے پنجاب کو دوبارہ خط ارسال کر دیا ۔وفاق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی آئی جیز آغا محمد یوسف، منیر ضیا راﺅ، محمد یوسف ملک اور ایس پی بہرام خان کو فوری ریلیو کر کے بلوچستان بھجوایا جائے ۔ وفاق کی جانب سے اس سے قبل بھی مذکورہ افسران کو ریلیو کرنے کےلئے خط ارسال کیا گیا تھا اور اس کی سمری وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں پڑی ہے ۔ وفاق کی جانب سے دوبارہ خط ارسال کئے جانے پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے نئی سمری ارسال کر دی ہے ۔