ٹرمپ خواتین کوگوشت کا لوتھڑا سمجھتے ، اخلاقی طور پر صدارت کے لئے اہل نہیں : سابق سربراہ ایف بی آئی
اشنگٹن (اے پی پی) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جو اخلاقی طور پر امریکہ کے صدر رہنے کے قابل نہیں اور وہ خواتین کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے ہیں۔ گزشتہ سال صدر ٹرمپ کے ہاتھوں اپنے عہدے سے برطرف کرنے کے بعد پہلی بار اے بی سی نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے جیمز کومی نے کہا کہ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کے ہاں سچائی کی کچھ زیادہ قدر و قیمت نہیں۔مجھے یقین نہیں ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر نااہل ہیں یا وہ نسیان کے مرض کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔میرے خیال سے وہ طبی طور پر صدر کے عہدے کے نااہل نہیں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ہمارے صدر کو قابل احترام ہونا چاہیے اور ان اقدار کا حامل ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کا خاصہ ہیں۔ اس میں سب سے اہم سچائی ہے۔ اور یہ صدر اس پر پورا نہیں اترتا۔اس انٹرویو کے فوراً بعد صدر ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آیا ۔جس میں انہوں نے جیمز کومی پر بہت جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔
EXIT کی تلاش
خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...
وارث میر سے حامد میر تک
وارث میر کو میں زیادہ جانتا تھا حامد میر کو کم کم،وارث میرسے گہری دوستی کا ...
کیا وزیراعظم بھی چیئرمین سینٹ جیسا ہو گا
وزیراعظم بھی چیئرمین سینٹ سنجرانی کی طرح کا ہو گا۔ عمران خان کو بھی اوپر سے ...
ٹرمپ خواتین کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے، اخلاقی طور پر صدارت کے لئے اہل ...
اشنگٹن (اے پی پی) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے ...
ٹرمپ خواتین کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے، اخلاقی طور پر صدارت کے لئے اہل ...
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے ...
ٹر مپ خواتین کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے، اخلاقی طور پر صدارت کے لئے اہل ...
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے ...