نوائے وقت کے زیراہتمام حمیدہ انور سپر افاؤنڈیشن کے اشتراک سے 9 واں تقریری مقابلہ کل منعقد ہو گا

17 اپریل 2018

ملتان (میگزین رپورٹ) نوائے وقت کے زیراہتمام حمیدہ انور سپرا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 9 واں 7 فٹ اونچی رننگ ٹرافی تقریری مقابلہ بعنوان گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی وہ 18 اپریل کو 10 بجے صبح ملتان ٹی ہاؤس نزد ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا تقریب کی صدارت نوائے وقت کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر شمیم اصغر راؤ کریں گے مہمانان خصوصی سابق سپیکر قومی اسمبلی ممتاز سیاستدان سید فخر امام‘ ممتاز صنعتکار سابق صدر ایوان صنعت و تجارت خواجہ جلال الدین رومی میاں جاوید اقبال ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب ڈاکٹر نثار چوہدری ڈائریکٹر نجات ویلفیئر فاؤنڈیشن ہوں گے۔