سرکاری سکولوں کے اوقات کا ر تبدیل لڑکیوں کے 7.30 سڑکوں کے 7.45 پر کھلیں گے

17 اپریل 2018

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے لڑکیوں کے سکول 7 بجکر30 منٹ پر کھلیں گے اور چھٹی سوا ایک بجے ہو گی لڑکوں کے سکول سات بجکر 45 منٹ پر کھلیں گے اور انہیں چھٹی ڈیڑھ بجے ہو گی جمعہ کے روز لڑکیوں کو ساڑھے 11 اور لڑکوں کو پونے 12 بجے چھٹی ہو گی ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے سات بجے شروع ہو گی اور چھٹی 12 بجے ہو گی۔ دوسری شفٹ 12 بجکر 30 منٹ پر لگے گی اور چھٹی 5 بجکر 30 منٹ پر ہو گی۔