آسٹریلوی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل آنگس کو مسلح افواج کا نیا سربراہ مقرر کردیا

17 اپریل 2018

کینبرا(آن لائن) آسٹریلیا کے جنرل انگس کیمبل کو دفاعی فورسز کا نیا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم مالکولم ٹرنبل نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیمبل کی بطور دفاعی فورسز سربراہ نامزدگیکا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ دریں اثناء انگس کیمبل نے مسلح افواج کے سربراہ کے طور پر اپنی تعیناتی کے اعلان کے بعد کہا کہ وہ خود کو اس عہدے کا مستحق سمجھتے ہیں جبکہ یہ انکے لئے باعث فکر بھی ہے۔