ہنجرا‘کھر‘ گرمانی وڈیروں اور سیاستدانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا: جمشید دستی

17 اپریل 2018

کوٹ ادو(خبر نگار) کوٹ ادو میں عوامی راج پارٹی کا ورکرز کنونشن ، قومی اسمبلی این اے 181پر جمشید خان دستی اور صوبائی حلقہ پی پی 272 سے چوہدری عارف ندیم کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ، انتخابی مہم کا آغاز جھاڑ و دیکر کیا جائے گا،4مئی کو ملتان میں جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور رابطہ مہم چلانے کا اعلان،اس سلسلہ میں عوامی راج پارٹی کوٹ ادو کا ایک ورکرز کنونشن ہواجس سے عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چور لٹیرے سرائیکی صوبہ کا نعرہ لگا کر عوام کو بیوقوف اور خود اقتدار میں آنے کیلئے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں،یہ لوگ تخت لاہور کے غلام اور وسیب کے غدار ہیں۔ میاں برادران سے عوام ایک ایک چیز کا حساب لیں گے۔ نواز‘ زرداری ٹولے نے ملک کو بے دردی سے لوٹا اور اب پاکستان تحریک انصاف میں بھی سارا کرپٹ مافیا اکٹھا ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کارکن بھی پریشان ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ ہنجرا کھر ‘ گرمانی وڈیروں سیاستدانوں نے علاقہ اور عوام کی ترقی و سہولت کیلئے کچھ نہ کیا، انہوں نے قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی،من پسند پٹواری اور پولیس افسر تعینات کروا کر مخالفین کو جھوٹے اور انتقامی مقدمات میں پھنسایا، ہنجرا خاندان 31سالوں سے اقتدار میں رہے لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو تخت لاہور کے وفادار ہیں، اپنے ذاتی مقاصد کی تکمیل کیلئے علاقہ اور عوام کے اجتماعی مفادات کو قربان کر دیتے ہیں، یہی حال کھر خاندان کا ہے، غلام مصطفی کھر صرف الیکشن لڑنا آتا ہے باقی وقت مزے میں گنواتا ہے ، اس کا بیٹا بلال کھر6 بہنوں کے اکلوتے بھائی کے قتل میں اشتہاری ہے اور مصطفی کھر اپنے بیٹے کی بھرپور پشت پناہی کر رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی اور اصل عوام کے نمائندے ہیں جو ریڑھی بان ‘ جوتے والوں ‘ غریب مزدوروں کے ساتھ اپنا وقت اور زندگی گزار رہے ہیں، عوام کی طاقت سے وقت کے فرعونوں کو ٹکر دیں گے،کوئی نمائندہ دکھائیں جو عوام کے ساتھ اپنا جینا مرنا رکھے ہوئے ہو، یہ صرف الیکشن کے دنوں میں نظر آتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کو ٹ ادو کی عوام کو ان ظالم وڈیرے سیاستدانوں کے چنگل سے چھڑانے کیلئے آرہا ہوں، وسیب کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے پارٹی کو ملتان میں عوامی راج پارٹی کا جلسہ ہو رہا ہے جس کے لئے بھرپور رابطہ مہم چلائی جائے، سب سے پہلے جنوبی پنجاب کے ایک الگ صوبہ کا نعرہ ہم نے لگایا تھا اور آج تک اس پر عملی جد و جہد کر رہے ہیں، ورکرز کنونشن سے ضلعی صدر میاں عامر سلطان گورایا ‘ سابق ناظم شفیق احمد خان ‘ ْظفر اقبال گورمانی ‘ قاری عبد الطیف ‘ رفیق خان اور چوہدری اقبال ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی نے کہا ہے کہ جو بھی لیڈر آتا ہے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے عوام کو بے وقوف بنانے لگتا ہے جبکہ عمران خان نے لوٹوں مردہ گھوڑوں اور چلے ہوئے کارتوسوں کو پارٹی میں جمع کر رکھا ہے کیا اس سے تبدیلی ممکن ہے یا نیا پاکستان بنے گا کیونکہ یہ وہی لوگ ہیں جو ہر دور حکومت میں عوام سے وٹو لیکر عوام کا استحصال کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلعی صدر ملک محمد نواز کھوکھر رہائش گاہ پر اپنے خطاب میں کیا انہوں نے اس موقع پر انہوں نے ایوان بالا سے مطالبہ کیا کہ جو سیاست دان کرپشن میں مبتلا ہو اس کے لئے قانون بنایا جائے کہ سرعام اسے پھانسی دے دی جائے پھر صرف پاکستان کے لئے ہر نمائندہ کام کرے گا ورکرز کنونشن سے سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اﷲ نواز وینس‘ میڈم قدرت نیازی محمد حضور نواز کھوکھر‘ سیف اﷲ خان بلوچ اور خواجہ صدیق صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ سکندر آباد سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ رات عوامی راج پارٹی کے سرابرہ جمشید خان دستی نے سکندرآباد کے رہائشی محمدبلال خان کی دعوت میں ولیمہ میں شرکت کی اس موقع پر جمشید خان دستی نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہامیں این اے159جلالپور پیروالا این اے183‘184 اور پی پی 274شاہ جمال سے جبکہ عوامی راج پارٹی کے ٹکٹ پر این اے158 شجاع آبادسے اللہ نواز وینس الیکشن لڑیں گے عوامی راج پارٹی جنوبی پنجاب کے13اضلاع سے اپنے امیدوار الیکشن میں کھڑی کرے گی اسمبلی میں صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کے لیے کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا آئندہ یہ لوگ تعاون کریں گے تو ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے اس خطے میں شاہ محمود قریشی کے علاوہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے کوئی بھی مخلص نہیں عوامی راج پارٹی جاگیرداروں اور وڈیروں سے غریب عوام کو حق چھین کر دے گی ۔