مائیکروساٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس نے اقتصادی بحران سے خبردار کر دیا
نیویارک(این این آئی)مائیکروسوفٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس نے توقع ظاہر کی ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا میں 2008ء جیسا مالیاتی بحران اور اقتصادی مندی جنم لینے والے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق یہ بات انہوں نے خبروں اور سماجی امور سے متعلق ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو میں کہی۔گیٹس کے مطابق اقتصادی بحران آ رہا ہے تاہم انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس کا حتمی اثر مثبت ہو گا۔ گیٹس نے کہا کہ کہ ان تمام توقعات کے باوجود میں صورت حال کی بہتری کے حوالے سے بہت پْر امید ہوں۔