مشرق وسطیٰ میں امن کے بغیر مسئلہ فلسطین کا حل ناممکن ہے:پیوٹن

17 اپریل 2018

ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے بغیر مسئلہ فلسطین کا حل ناممکن ہے۔روس کے نشریاتی ادارے کے مطابق کریملن سے جاری کردہ بیان میں صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست کے بعد علاقے میں سیاسی حل اور تعمیر نو کے مرحلوں میں ہم عرب لیگ کی مدد کر سکتے ہیں۔سعودی عرب میں ہونے والے 26 ویں دفاعی و خارجہ پالیسی اجلاس کے حوالے سے انھوں نے کہا ہے کہ اجلاس کے ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔