ملتان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘ 36گھروں‘ 20ہوٹلز و سرائے کی چیکنگ‘ 2افراد گرفتار

17 اپریل 2018

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس و حساس اداروں نے تھانہ گلگشت اور تھانہ سیتل ماڑی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 36گھروں اور 20ہوٹلز و سرائے کو چیک کیا گیا جبکہ 92افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ آپریشن میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے زیرحراست افراد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔